حافظ سعید کی گھر پر نظربندی میں 2 ماہ کی توسیع

لاہور۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) جماعت دعوۃ کے سربراہ اور ممبئی حملے کے کلیدی سازشی حافظ سعید کی گھر پر نظربندی کی مدت میں پاکستانی صوبہ پنجاب کے عہدیداروں نے مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔ وہ 31 جنوری 2017ء سے گھر پر نظربند ہیں۔ ان کے چار قریبی ساتھی بھی ان کی نظربندی میں شریک ہیں۔ 28 جولائی کو حکومت پاکستانی پنجاب کے محکمہ داخلہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں مرکزی وزارت داخلہ سے سفارش کی گئی ہے کہ حافظ سعید اور ان کے چار دیگر ساتھیوں کی گھر پر نظربندی کی مدت میں مزید 7 دن کی توسیع کردی جائے۔