حافظ سعید، حقانی نیٹ ورک پاکستان کیلئے بوجھ، خواجہ آصف کا اعتراف

نیویارک ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرخارجہ نے اعتراف کیا ہیکہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی سرغنہ حافظ سعید، وفاقی گروپ اور لشکرطیبہ ان کے ملک پاکستان کیلئے ایک بوجھ ہیں لیکن ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے اسی (پاکستان) کے پاس ان کی جگہ لینے متبادل مطلوبہ اثاثے نہیں ہیں۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ، پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروپوں سے نمٹے جنہیں محض 20 تا 30 سال قبل وہ (امریکہ) بہت عزیز اور من پسند محبوب رکھتا تھا۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان نے خواجہ آصف کے حوالہ سے کہا کہ حقانیوں (حقانی دہشت گرد نیٹ ورک) کیلئے ہمیں موردالزام نہ ٹھہرائیں۔ حافظ سعید (جماعۃ الدعوہ دہشت گرد سربراہ) کیلئے ہمیں موردالزام نہ ٹھہرائیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو 20 تا 30 سال پہلے تک بھی آپ (امریکیوں) کیلئے کافی عزیز و محبوب تھے۔ انہیں وہائیٹ ہاؤز ’کھلایا‘ اور ’پلایا‘ جاتا تھا اور آپ کہہ رہے ہیں ’جہنم میں جاؤ پاکستانیو کیونکہ تم ان افراد کی پرورش و نگہداشت کررہے ہیں‘‘۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کہہ دینا بہت آسان ہے کہ پاکستان، حقانیوں اور حافظ سعید اور لشکرطیبہ کی سرپرستی و کفالت کررہا ہے (حالانکہ) یہ پاکستان کیلئے بوجھ ہیں۔