عدالت میں فائیو اسٹار ہوٹل کے ویٹر کا بیان
ممبئی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک پانچ ستارہ ہوٹل کے شراب خانے میں کام کرنے والے ویٹر نے آج عدالت میں سلمان خان کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں شراب پینے آئے تھے اور یہ واقعہ اس حادثہ کے رونما ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل کا ہے جب سلمان خان نے اپنی گاڑی سے باندرہ کے علاقہ میں ایک شخص کو روند ڈالا تھا ۔ ویٹر کا نام مولے باگ بتایا گیا ہے جس نے جج ڈی ڈبلیو دیشپانڈے کو بتایا کہ سلمان خان اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں آئے تھے اور اس نے دوستوں کے گروپ کو کاک ٹیل اور بکارڈی نامی شراب سربراہ کی تھی ۔ یہ واقعہ پانچ ستارہ ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ کے ’’زین بار ‘‘کا ہے وہاں ان لوگوں نے شراب نوشی کی تھی