حادثات کے پیش نظر 737 جیٹ طیاروں کی تیاری میں کمی کا فیصلہ

سان فرانسسکو۔ 6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بوئنگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ڈینس موئل برگ نے کہا کہ ان کی کمپنی اس ماہ کے آغاز سے بوئنگ 737 طیاروں کے ماہانہ پیداوار میں کمی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ 737 میکس طیاروں پر زیادہ وسائل کو لگانے پر توجہ مرکوز کیا جا سکے ۔ موئل رگ نے کہاکہ ہم بوئنگ 737 کی پیداوار میں عارضی طور پر کٹوتی کرنے کے منصوبہ پر کام کررہے ہیں تاکہ ہم 737 میکس طیارے کے سافٹ ویئر پر کام کرنے کے لئے اضافی وسائل کو ترجیح دے سکیں۔ ہم نے اپریل کے وسط سے ہر مہینہ 52 طیاروں کی تیاری کی جگہ 42 طیاروں کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔