ج31 جولائی کو اس ماہ کا دوسرا مکمل چاند ہوگا

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (ایجنسیز) مشہور کہاوت ’’ونس ان اے بلیومون‘‘ 31 جولائی کو ایک حقیقت ہوگی کیونکہ اس ماہ میں دو مکمل چاند (فل مونس) ہوں گے جس میں دوسرے فل مون کو Blue Moon کہا جاتا ہے۔ برلا سائنس پلانیٹیرم کے ڈائرکٹر ڈی سدھارتھ نے کہا کہ 2 جولائی اور 31 جولائی اس ماہ کی دو فل مون نائیٹس ہیں۔ میٹانک سیکل سے معروف 19 سالہ دور میں 235 مکمل چاند (فل مونس) ہوتے ہیں، صرف 228 ماہ ہیں۔ اس فرق کی وجہ کیلینڈر مہینوں کی تعداد ہے۔ اس کا مطلب ہیکہ ان 228 مہینوں میں دو مکمل چاند ہوں گے۔ تاہم اس 19 سالہ دور کے دوران اگر ماہ فبروری میں مکمل چاند نہ ہو تو جیسا کہ فبروری 2018ء میں ہوگا۔ اس کا مطلب ہے یہ زائد فل مونس دوسرے مہینوں میں واقع ہوں گے۔ لہٰذا 2018ء میں بلیومون کے دو ماہ ہوں گے۔