ج2 جنوری سے اے پی میں جنم بھومی پروگرام کا آغاز

حیدرآباد 31 دسمبر ( سیاست نیوز ) حکومت آندھرا پردیش نے 2 جنوری سے تلگو دیشم کا معروف ’ جنم بھومی ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے بیرونی ممالک میں مقیم اے پی کے باشندوں سے اس میںحصہ لینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی اساس پر مواضعات کو ریٹنگ فراہم کی جائے گی ۔ لہذا ین آر آئیز سے اپنے مواضعات کو اچھی ریٹنگ حاصل ہونے تعاون کی اپیل کی ۔ چندرا بابو نائیڈو اسمارٹ ولیج ، اسمارٹ وارڈ کے مسئلہ پر ین آر آئیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ہر روز کم از کم پانچ منٹ اپنے موضع اور شہر کے تعلق سے سوچنے کی خواہش کی ۔ نائیڈو نے کہا کہ جنم بھومی پروگرام بھی تہوار جیسا ہے اور سنکرانتی کے موقعہ پر جس طرح اپنے آبائی گاؤں یا شہر جاتے ہیں اسی طرح جنم بھومی پروگرام کے موقع پر سب کو آبائی گاؤں آنا چاہئے ۔