جے ڈی یو کی رکن اسمبلی بیما بھارتی کے بیٹے کی نعش برآمد

پٹنہ 3اگست (یواین آئی) بہار کی سابق وزیر اور حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کی پورنیہ ضلع کے روپولی سے رکن اسمبلی بیمابھارتی کے بیٹے کی لاش پٹنہ سے مشتبہ حالت میں برآمد کی گئی۔ ریلوے پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ) کے قریب ریلوے پٹری سے مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے جس کی شناخت جے ڈی یو کے ایم ایل اے بیما بھارتی کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاش کو راجندر نگر ٹرمینل واقع سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) تھانے لے جایا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ خودکشی کا نظر آرہا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ پولیس جانچ کررہی ہے ۔