نئی دہلی ۔ 30اپریل ( پی ٹی آئی ) ملک بھر میں انجنیئرنگ کالجوں میں داخلوں کیلئے سی بی ایس ای کی طرف سے منعقدہ جوائنٹ انٹرنس امتحانات ( جے ای ای ) مینس کے آج معلنہ نتائج کے مطابق وجئے واڑہ کے بھوگی سورج کرشنا نے پہلا مقام حاصل کیا اور بشمول 50,000طالبات ‘ 2.3طلباء کوالیفائی ہوئے ہیں ۔ دوسرا مقام بھی آندھراپردیش کے ہی امیدوار کے ہیمنت کمار چوڑی پلی کو اور راجستھان کے پارتھ لاشوریہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ۔