جے این یو میں چند واقعات کی بناء طلباء کیخلاف تادیبی کارروائی

نئی دہلی ۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں چند ایسے واقعات سامنے آئے جن کی بنا طلباء کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری سمجھی جارہی ہے ۔ منسٹر اف اسٹیٹ برائے داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا یونیورسٹی طلباء نکسلائیٹس یا مخالف قوم سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں؟ انھوں نے کہاکہ چند ایسے واقعات پیش آئے جن کی بناء تادیبی کارروائی ضروری ہے۔ تاہم انھوں نے چند واقعات کی کوئی تفصیل نہیں بتائی ۔ جے این یو میں منعقدہ پروگرام کے تعلق سے ایف آئی آر میں غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ جب بھی اس معاملہ میں کوئی اطلاع ؍ شکایت موصول ہوگی اس وقت کی مناسبت سے ضروری کارروائی کی جائیگی ۔