نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 9 فبروری کی متنازعہ تقریب کے سلسلہ میں جن طلبہ کو یونیورسٹی نے سزاء دی ہے ان کی سزاء منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ نے آج سے غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ یونیورسٹی نے کنہیا پر 10 ہزار روپئے کا جرمانہ، انیربن اور عمرخالد کو رسٹیکیٹ کرنے کی سزاء دی ہے۔