باریپاڑہ 5 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)جے ایم ایم کے سینئر قائد رام چندر مورمو آج بال بال بچ گئے جبکہ نامعلوم اشرار نے اُن کی گاڑی پر کیرا کوچا (اوڈیشہ ) کے مقام پر فائرنگ کردی۔ مورومو جیپ میں جارہے تھے جبکہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار اشرار نے ان پر چار گولیاں چلائیں مورمو بال بال بچ گئے ۔
مشرقی و مغربی یو پی میں بارش
لکھنو 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)یو پی کے کئی مقامات پر زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آج ریکارڈ کی ہوئی جملہ بارش گذشتہ 24 گھنٹے ریکارڈ کے بموجب جسرانا 6 ،بریلی اور باغپت میں 4،4 ، مظفر نگر ،بدایوں اور رام پور میں 3,3,3 ،بہرائچ ،مرادآباد ،میرٹھ ،سیتا پور،مہوبا اور دیو بند میں سے ہر مقام پر 2 سنٹی میٹر بارش ریکاڈ کی گئی ۔