جی 20 کا عالمی جی ڈی پی کو 2 کھرب امریکی ڈالر کردینے کا تیقن

کیرنس۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی20 نے آج عہد کیا کہ عالمی جی ڈی پی میں مزید 2 فیصد اضافہ کرکے 2018ء تک اسے 2 کھرب امریکی ڈالر مالیتی بنادیا جائے گا، حالانکہ آئی ایم ایف اور او ای سی ڈی کے تخمینوں کے بموجب عالمی جی ڈی پی میں 1.8 فیصد ترقی ممکن ہے۔ اسے 2 فیصد کرنے کے لئے کوششیں ضروری ہوں گی۔ برسبین میں ایک چوٹی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ اس میں 20 ممالک کے وزرائے فینانس اور ریزرو بینکس کے سربراہ شرکت کررہے ہیں۔ جی 20 چوٹی کانفرنس نومبر میں برسبین میں مقرر ہے جو عالمی معیشت کے 85 فیصد کی نمائندہ ہوگی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے فینانس نرملا سیتارامن ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال 2 فیصد ضروریات کے لئے ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ فی الحال صرف 1.8 فیصد اضافہ کا حصول ممکن ہے۔