جی کوٹیشور راؤ صدر نشین اے پی ادارہ برائے بہبود جسمانی معذورین

حیدرآباد۔23فبروری( سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے مسٹر جی کوٹیشور راؤ کو صدرنشین ادارہ برائے بہبود جسمانی معذورین کی حیثیت سے نامزد کیا ہے ‘ جنہوں نے آج جائزہ حاصل کرلیا ۔ مسٹر جی کوٹیشور راؤ کے اعزاز میں احاطہ معذورین اسکول ایک جائزہ تقریب میں مختلف تلگودیشم قائدین ‘ کارکنوں اور معذورین کی جانب سے ان کی گلپوشی کی گئی ۔ وزیر بہبودی خواتین و جسمانی معذورین شریمتی پی سجاتا ‘ جنرل سکریٹری اسٹیٹ کلچرنگ سیل تلگودیشم مسٹر محمد یوسف الدین کے علاوہ تلگودیشم قائدین مسرز پی وینکٹ راؤ ‘ وی ناگیندرا‘ پی رویندرا چاری ‘ نندا کشور ‘ نارائنا سوامی کے علاوہ دیگر کارکنوں و جسمانی معذورین نے شرکت کی ۔