حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کانگریس سیوا دل سربراہ کے جناردھن ریڈی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی سیوا دل کا خازن اور جی ملیشم کو کل ہند کانگریس کمیٹی کا سکریٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں قائدین کے تقرر کے سلسلہ میں کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ نے آج احکام جاری کئے ۔