بنگلور۔28جون (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی مواصلاتی سٹیلائیٹ جی۔ سیٹ 17-کو کل فرنچ گوانا کے کوروسے بھاری ایرین 5لانچر کے ذریعہ چھوڑا جائے گا۔ جی سیٹ 17- ٹیلی کمیونکیشنس کے موجودہ بیڑہ 17کو مستحکم کرے گا۔ یہ اسے چھوڑے جانے کے 41منٹ بعد علحدہ ہوجائے گا۔ ایرین اسپیس نے آج یہ بات بتائی۔ ایرین 5یورپ کی خلائی بندرگاہ فرنچ گوانا سے چھوڑنے کی راہ ہموار کی ہے ۔اس میں جی سیٹ 17-کے علاوہ دیگر پے لوڈس بشمول ہیلاس سیٹ 3- ‘ انمارسیٹ S EAN بھی شامل ہیں۔ فرنچ گوانا کے مقامی وقت کے مطابق اسے 5:59بجے شام چھوڑا جائے گا۔ 2017میں تاحال یہ ایرین 5-کی چوتھی بڑی پروا ز ہے ۔ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق اسے 29جون کو 2:29بجے شب چھوڑا جائے گا۔اسرو کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔جی سیٹ میں موسمیاتی معلومات کے آلات ہو ں گے ۔
یو پی ایس سی کے ممبر سیکریٹری نے عہدہ کا حلف لیا
نئی دہلی ۔28جون (سیاست ڈاٹ کام)ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے سابق وانس چانسلر ڈاکٹر منوج سونی نے آج یہاں یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) ممبر سیکریٹری اور آفس کے عہدہ کا حلف لیا۔عہدے کا یہ حلف یو پی ایس سی کے چیئرمین پروفیسر ڈیوڈ آر سملیہ نے دلایا۔17 فروری ، 1965 کو پیدا ہوئے ڈاکٹر سونی انٹر نیشنل ریلیشن اسٹڈیز میں امتیاز کے ساتھ پولیٹیکل سائنس کے اسکالر ہیں۔ ڈاکٹر سونی ہندوستان کی آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے نوجوان وائس چانسلر ہیں۔ڈاکٹر سونی کو متعدد شناختی اعزازات اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، جن میں میئر۔ پریسیڈنٹ آف بیٹن رف لوسیانا ، یو ایس اے کا انتہائی نادر ایوارڈ ” آنریری میئر۔ پریسیڈنٹ آف دی سٹی آف بیٹن رف ” اور ورلڈ ایجوکیشن کانگریس گلوبل ایوارڈ برائے ڈسٹنس لرننگ لیڈر شپ شامل ہیں۔