جی ایچ ایم سی کے 150 حلقوں کی حدبندی کا عمل جاری

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے آج کہاکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 150 حلقوں کی حد بندی کا عمل اندرون 10 دن مکمل ہوجائے گا۔ سومیش کمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے 2011 ء کی مردم شماری کے مطابق حلقوں کی بلدی حلقوں کی حدبندی کی جارہی ہے اور ہر وارڈ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ عمل 10 دن میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے انعقاد کے لئے ریاستی حکومت پر عدالتی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ہائی کورٹ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ شہری ادارہ کے رواں سال کے اختتام سے قبل انتخابات منعقد کروائے جائیں۔ توقع ہے کہ ڈسمبر میں جی ایچ ایم سی انتخابات منعقد ہوں گے۔