جی ایچ ایم سی کے ویب سائیٹ پر اردو فارم دستیاب

جامع گھریلو سروے فارم کا تفصیلی جائزہ
حیدرآباد ۔ 16 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19 اگست کو جامع گھریلو سروے کیا جارہا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل سے شعور بیداری مہم شروع کی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کے دن جی ایچ ایم سی کا عملہ گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرے گا۔ جی ایچ ایم سی کا عملہ عوام کو جامع گھریلو سروے کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔ جی ایچ ایم سی کے حکام کا کہنا ہیکہ 17 اگست شام 7 بجے تک اگر سروے کے متعلق شعور بیداری کرنے والا عملہ آپ کے گھر نہیں پہنچا تو آپ جی ایچ ایم سی کے کال سنٹر نمبر 040-21111111 پر شکایت درج کرسکتے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے ویب سائیٹ www.ghmc.gov.in پر اردو، انگریزی اور تلگو میں فارم دستیاب ہیں۔ جامع گھریلو سروے کے فارم کو 9 (PARTS) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پارٹ A میں شناختی تفصیلات طلب کی جائے گی۔ اس پارٹ میں جملہ 13 کالم کے ذریعہ 13 سوالات کئے ہیں۔ (1) ڈسٹرکٹ کا نام (2)سنٹرل کا نام (3) سرکل کا نام (4) وارڈ کا نام (5) لوکیالیٹی ؍ کالونی کا نام (6) اسٹریٹ کا نام (7) اسٹریٹ کا نمبر (8) مکان کا نمبر (9) مکان میں قیام پذیر افراد یا خاندان کی تعداد (10) نل کا کنکشن ہے یا نہیں (11) نل کے کنکشن کا کنزیومر اکاونٹ نمبر (12) کیا جائیداد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے؟ ہاں یا نہیں (13) اگر ہاں تو جائیداد ٹیکس کا PTIO اور PTIN نمبر کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اس طرح پارٹ (B) میں 19 کالم ہیں۔ (1) صدر خاندان کا نام خاندانی نام یعنی Sur name اور مکمل نام (2) والد اور والدہ یا شوہر کا نام (3) افراد خاندان کی تعداد (4) مذہب (5) سماجی زمرہ (6) کاسٹ (7) مادری زبان (8) کیا آپ کے پاس گیس کنکشن ہے ؍ ایل پی جی ۔ ہاں کیلئے (1) نہیں کیلئے (2) ۔ (9) گیس کمپنی کا نام (10) کنزیومر نمبر (11) موبائیل نمبر (12) کیا انکم ٹیکس دہندہ ہیں ہاں کیلئے (1) نہیں کیلئے (2) ۔ جبکہ پارٹ بی کے دوسرے حصہ میں سوال نمبر 13 سے 19 تک یتیموں، مفلس خانہ بدوش اور قبائلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ پارٹ سی (C) میں مکان کی تفصیل حاصل کی جارہی ہے۔ (1) مکان کا موقف (2) چھت کی قسم (3) کتنے منزلہ مکان ہے؟ (4) مکان کے استعمال کی نوعیت (5) کتنے کمرے ہیں، کچن کو چھوڑ کر (6) کیا کوئی اور مکان موجود ہے (7) کسی دوسرے مقام پر مکان یا اراضی ہے؟ (8) کیا آپ سرکاری ہاؤزنگ اسکیمات سے استفادہ کرتے ہیں اگر ہاں ہے تو 1 اگر نہیں تو 2 ۔ (9) اگر سرکاری امدادی مکان ہے تو کتنے سال کا تعمیر کردہ ہے۔ سوال 10 اور 11 میں مکان کی طرز تعمیر سے متعلق تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ (12) کیا بیت الخلاء ہے ہاں کے لئے 1 نہیں کیلئے 2۔ سوال نمبر (13) پینے کے پانی کی فراہمی کا ذریعہ کیا ہے؟ (14) مکان میں بجلی ہے۔ (15) میٹر کنکشن ہے؟ (16) میٹر کنکشن نمبر کیا ہے؟ جامعہ سروے کا فارم کا پارٹ (D) میں تمام افراد خاندان کی تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ بالخصوص ایسے خاندان جو حال ہی میں جی ایچ ایم سی حدود میں سکونت اختیار کئے ہوں۔ اس کے علاوہ پارٹ (D) میں خاندان میں زیرتعلیم طلبہ کی تفصیلات بھی طلب کی جارہی ہیں۔ پارٹ (D) میں جملہ 12 سوالات ہیں۔ (1) تمام افراد خاندان کا نام (سب سے پہلے صدر خاندان کا نام) (2) صدر خاندان کے ساتھ رشتہ (3) جنس (4) تاریخ پیدائش (5) شادی شدہ ؍ غیر شادی شدہ (6) تعلیمی قابلیت یا تکمیل شدہ تعلیم (7) 6 تا 14 سال کے بچوںکا تعلیمی موقف (8) بنک پوسٹ آفس اکاونٹ ہاں کیلئے 1 نہیں کیلئے 2 (9) پوسٹ آفس میں اکاونٹ ہے تو پوسٹ آفس کا نام (10) پوسٹ آفس اکاونٹ نمبر (11) بنک اکاونٹ ہے تو بنک کا نام (12) بنک کی برانچ۔ جامع سروے کے فارم کے پارٹ (E) میں معذور افراد کی تفصیل طلب کی گئی ہے جبکہ پارٹ (F) میں کہنہ امراض کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ فارم کے پارٹ بی میں بنک اکاونٹ، ملازمت، وظیفے اور پیشہ کے علاوہ خودمختار گروپوں اور آدھار WIO نمبر حاصل کیا جارہا ہے۔ پارٹ (H) میں مکان اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ بالخصوص مکان کی زمین یا ریاست کے کسی بھی حصہ میں موجود زمین کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس پارٹ یعنی PART ایچ میں گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کی جارہی ہیں جبکہ PART H میں زرعی اراضی کے متعلق بھی تفصیلات پوچھی جارہی ہے۔ اس طرح پارٹ آئی (I) بھی پالتو اور گھریلو جانوروں کی تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ فارم کے آخری حصہ میں اقرار نامہ پر صدر خاندان کی دستخط کے ساتھ انگوٹھے کا نشان بھی لیا جارہا ہے۔