حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کو پردھان منتری آواس یوجنا ہاوزنگ اسکیم پر بہترین عمل آوری پر پرائم منسٹرس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ 21 اپریل کو سیول سرویس ڈے کے موقع پر وگیان بھون نئی دہلی میں منعقد شدنی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی پیش کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی کو مرکزی حکومت نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈ کسی ضلعی سطح پر دیا جاتا ہے ۔ تاہم اس مرتبہ جی ایچ ایم سی کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ ایوارڈ کے لیے انتخاب پر کمشنر بلدیہ نے مسرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ کمشنر نے بتایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی مساعی کے باعث اسکیم پر ممکنہ حد تک عمل آوری ہوئی ہے ۔ ایوارڈ کے لیے جی ایچ ایم سی کے انتخاب پر کمشنر بلدیہ نے وزراء ، چیف سکریٹری اور پرنسپل سکریٹری کے رہبری اور رہنمائی پر اسکیم پر کامیاب طریقہ سے عمل آوری پر اظہار تشکر کیا ہے ۔۔