عہدیداروں کے ہمراہ بلدی مسائل کا جائزہ ، ڈیویژن کارپوریٹر صبیحہ بیگم کا دورہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے بلدی ڈیویژن 116 کی کارپوریٹر شریمتی صبیحہ بیگم نے بلدی عہدیداروں کے ہمراہ ڈیویژن کے محلوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور یہاں موجودہ بلدی و آبرسانی اور برقی جیسے اہم مسائل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے برساتی نالے اور زیر زمین ڈرین لائن کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ عوام نے انہیں بتایا کہ کھلے نالے سے گندی بدبو آتی ہے اور فضائی آلودگی پیدا ہورہی ہے اور مچھروں کی کثرت ہے لہذا کھلے نالے کو تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے پدماوتی نگر ، عزیز نگر ، معراج نگر کے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کی اور بلدی مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ شریمتی صبیحہ بیگم نے کہا کہ جس طرح عوام نے مجھے کامیاب بنایا ہے ۔ اسی طرح میں عوامی مسائل حل کروں گی ۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر کے علاوہ دیگر عہدیدار اور مسٹر غوث الدین ، مسٹر شیخ اسمعیل ، مسٹر محمد جاوید و دیگر موجود تھے ۔۔