حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حکام کیاش لیس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ شہر میں واقع 19 سٹیزنس سرویس سنٹرس میں پراپرٹی ٹیکس ، ٹریڈ لائسنس فیس ، ٹاون پلاننگ ، اڈور ٹائزمنٹ اور دیگر فیس کی ادائیگی کے لیے سواپ مشینوں کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بروز جمعہ تک 1241 سٹیزنس نے پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ہے ۔ جس میں سے 870 ادائیگی بذریعہ آن لائن ، می سیوا اور سی ایس سی سے عمل میں آئی ہے ۔۔