جی ایچ ایم سی میں ختم ماہ تک 300 انجینئرس کے تقررات

حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں جلد ہی سیول انجینئرس کی بھرتی کرے گی تاکہ سڑکوں، اسکائی ویز، موسیٰ ندی ڈیولپمنٹ اور ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے کاموں کو تقویت حاصل ہوسکے۔ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ جی ایچ ایم سی کے انفراسٹرکچر پراجکٹس پر عمل آوری میں تیزی لئے تین ہزار اسسٹنٹ انجینئرس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ نئے انجینئرنگ گریجویٹ کو نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن تربیت دے گا۔ اس کے بعد ان گریجویٹس کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ تقررات کا عمل اس ماہ کے ختم تک مکمل کرلیں۔ وزیر بلدی نظم و نسق کی ہدایت کے بعد جی ایچ ایم سی اور این اے سی کے عہدیداروں نے تقررات کے لئے رہبر اصول کی تیاری شروع کردی ہے۔