حیدرآباد ۔ 3 جنوری ( این ایس ایس) جی ایچ ایم سی انتخابات میں مقابلہ کے لئے تلگودیشم کے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک شخص نے جوبلی ہلز میں ٹی ڈی پی رکن اسمبلی اور جی ایچ ایم سی یونٹ کے صدر ماگنٹی گوپناتھ کے جوبلی ہلز میں واقع دفتر کے قریب جراثیم کش دوا پیتے ہوئے اقدام خودکشی کیا جسے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ۔ اس شخص کی شناخت مستان کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ گوپناتھ نے اس شخص سے اپنے عدم واقفیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کون ہے لیکن بہرحال وہ تلگودیشم کا رکن نہیں ہے۔