نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آزادی کے بعد سے اسے واحد سب سے بڑی ٹیکس اصلاح قرار دیتے ہوئے وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جی ایس ٹی قانون اپریل 2016ء سے تمام بالواسطہ محصولات بشمول انٹری ٹیکس کا احاطہ کرلے گا ، جس سے سارے ملک میں اشیاء اور خدمات کی بہتر کارکردگی یقینی ہوجائے گی۔ ریاستوں کے ساتھ سلسلہ وار اجلاسوں کے بعد جی ایس ٹی میں ترمیم لائی گئی ہے۔