ممبئی۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جی ایس ٹی پر عمل آوری اور خریف کی فصلوں میں کمی کے اندیشوں کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ترقی کی شرح کے تخمینہ کو 6.8 فیصد تک گھٹادی ہے۔ مرکزی بینک نے اگست میں 7.3 فیصد ترقی کی پیش قیاسی کی تھی۔ آر بی آئی نے 2017-18ء کے لیے اپنے دوماہی مالیاتی پالیسی بیان میں کہا کہ رواں مالیاتی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران معاشی ترقی اپنی رفتار اور جہت سے محروم ہوگئی تھی۔ مزید برآں موسم خریف کے دوران اجناس کی پیداوار سے متعلق پہلے پیشگی تخمینہ جات ابتدائی دھکا ثابت ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں پیداواری شعبہ قلیل مدت تک غیر یقینی کا شکار رہے گا۔