جی ایس ٹی بل پارلیمنٹ میں منظورہونے کی توقع : حکومت

نئی دہلی۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی کانگریس قیادت تک رسائی کے دوسرے دن حکومت نے توقع ظاہر کی کہ جی ایس ٹی بل ، پارلیمنٹ میں منظور کرلیا جائے گا۔ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس جینت سنہا نے کہا کہ جہاں تک جی ایس ٹی کا معاملہ ہے اسے منظور کرلئے جانے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی پر عمل آوری ہندوستان میں آزادی کے بعد ٹیکس نظام میں انقلابی تبدیلی ہوگی۔ مودی نے کل سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کو اپنی رہائش گاہ پر چائے پر مدعو کیا تھا، جہاں پارلیمنٹ میں زیرالتواء بلس بالخصوص جی ایس ٹی پر بات ہوئی۔