نئی دہلی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو آج بی جے پی اور ٹی ایم سی جیسی پارٹیوں کی تائید کے ساتھ لوک سبھا میں منظور کرلیا گیا ۔ یہ بل کل راجیہ سبھا میں پیش کیا جانے والا ہے جہاں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو درکار اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ کانگریس اور دیگر جماعتیں یہ بل اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں جس کی بنا بل کی منظوری کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے ۔