حیدرآباد 3 جولائی ( آئی این این ) کلاتھ مرچنٹ اسوسی ایشنوں کے کئی قائدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ وہ مرکز پر دباؤ ڈالتے ہوئے ٹیکسٹائیلس کو جی ایس ٹی سے استثنی دلائیں کیونکہ اسی تجارت پر کئی غریب اور مڈل کلاس خاندانوں کا گذر ہے ۔ تاجروں نے چیف منسٹر سے پرگتی بھون میں ملاقات کی اور اس سلسلہ میں ایک یادداشت حوالے کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائیلس کو سابق میں بھی ٹیکس سے استثنی دیا گیا تھا لیکن اب اس پر پانچ فیصد جی ایس ٹی عائد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا یہ نظام تجارت کو بری طرح متاثر کریگا اس لئے چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریںا ور مرکز کے علم میں لائیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ بھی اتفاق کرتے ہیں کہ اس شعبہ کو استثنی ملنا چاہئے اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے اس مسئلہ پر موثر نمائندگی کرینگے ۔