جیہ للیتا کے خلاف مقدمہ بازی کا خطرہ برقرار

نئی دہلی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا کی آج اقتدار پر واپسی کے باوجود چیف منسٹر کرناٹک سد رامیا نے بتایا کہ ریاست کا محکمہ قانون ہائی کورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لے گا جس نے تمام الزامات سے انہیں بری کردیا ہے اور حکومت مکمل رپورٹ حاصل کرنے کے بعد اس کیس میں اپیل دائر کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔ یہ دریافت کئے جانے پر آیا انہو ںنے اس خصوص میں اے آئی سی سی سے مشاورت کی ہے ۔چیف منسٹر نے کہا کہ نہیں ہر گز نہیں ۔ ہائی کمان ہروقت ریاست کے معاملت میں مداخلت نہیں کرتی ۔ واضح رہے کہ بنگلور کی ٹرائیل کورٹ نے 66.66 کروڑ غیر محسوب اثاثہ جات جات کیس میں جئے للیتا کو سزائے قید سنائی تھی بعدازاں کرناٹک ہائی کورٹ نے انہیں الزامات منسوبہ سے بری کردیا تھا ۔ جیہ للیتا نے تقریبا 8 ماہ بعد آج دوبارہ چیف منسٹر کی حیثیت سے دوبارہ جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔