جیہ للیتا کی صحت پر مفاد عامہ کی درخواست

چینائی ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مدراس ہائی کورٹ میں آج ایک مفاد عامہ کی درخواست داخل کرتے ہوئے چیف منسٹر جیہ للیتا کی صحت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ اور ہاسپٹل میں ان کی کابینی رفقاء اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر پیش کرنے کے لیے حکومت کو ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے ۔ درخواست گذار ٹریفک راما سوامی جو کہ ایک سماجی جہد کار ہے ۔ بتایا ہے کہ ٹاملناڈو کے عوام ، جیہ للیتا کی صحت کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے بے چین ہے ۔ اگرچیکہ گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ اور مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن نے ہاسپٹل پہنچ کر جیہ للیتا کی مزاج پرسی کی لیکن ان کی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ۔ توقع ہے کہ اس درخواست پر کل سماعت ہوگی ۔ درخواست گذار نے یہ شکایت کی کہ پولیس نے کارپوریٹ ہاسپٹل کی سمت جانے والی سڑکوں کو بند کردیا ہے جہاں پر دوسرے مریضوں کو لے جانے میں مشکلات پیش آرہی ہے ۔۔