جیٹ ایئرویز نے 50 غیر ملکی پائیلٹس کی خدمات حاصل کریگا

نئی دہلی۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جیٹ ایئرویز 50سے زیادہ غیر ملکی پائیلٹس کی خدمات حاصل کرے گا تاکہ اس کے بڑی جسامت کے B-777 طیاروں کی پرواز کرسکیں ۔ ایسے 6طیارہ فی الحال ابوظہبی کے اتحاد ایئرویز کو لیز پر دیئے گئے ہیں ۔ توقع ہے کہ یہ طیارے ہندوستانی ایئر لائنز کو جون سے واپس ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ جیٹ ایئرویز دوسری سب سے بڑی ہندوستانی ایئر لائنس بازار میں اس کے حصص کے مطابق ہے ۔ان طویل و عریض طیاروں کی منزل ایمسٹرڈم ‘ پیرس اور ٹورنٹو ہوگی ۔ وہ جب ابوظہبی سے واپس آئیں گے تو موجودہ چوڑی ایئربس A-330 کی جگہ لیں گے جو فی الحال ان غیر ملکی شہروں کو پرواز کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔