جیٹلی کے خلاف پی آئی ایل دائر کرنے والے وکیل پر 50ہزار روپئے کاجرمانہ

نئی دہلی7دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے خلاف ریزروبینک آف انڈیا کے محفوظ سرمایہ کی ‘لوٹ ’سے متعلق ایک عرضی خارج کرتے ہوئے اسے دائر کرنے والے وکیل منوہر لال شرما پر پچا س ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول کی ڈویژن بنچ نے جمعہ کو عرضی خارج کرتے ہوئے کہاکہ جب تک جرمانہ کی رقم ادانہیں کی جاتی ،سپریم کورٹ کی رجسٹری مسٹر ی شرما کی طرف سے دائر کی گئی کسی بھی عرضی کو منظور نہیں کریگی ۔ڈویژن بنچ نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہا،‘‘ہمیں اس عرضی پر سماعت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے ۔