نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی کل عوامی شعبہ کے بینکوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کرینگے تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں سکیں اور انہیںترغیب دی جاسکے کہ آر بی آئی کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فوائد قرضداروں تک پہونچائیں تاکہ شرح ترقی کو بہتر بنایا جاسکے ۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں کریڈٹ کی صورتحال اور جن دھن یوجنا کے تحت ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو شرح میں 0.5 فیصد کی گذشتہ دو مہینوں میں کمی کی ہے اور بینکوں نے ابھی تک اپنے شرح سود میں کمی کرنے سے گریز کیا ہوا ہے ۔
دفاع کے شعبہ میں خود مکتفی ہونے عزم کا اعادہ : پریکر
نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) میک ان انڈیا مہم ایک طویل جدوجہد ہے تاہم حکومت دفاع کے شعبہ میں خود مکتفی ہونے کے عہد کی پابند ہے ۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا میں یہ بات کہی ۔ وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہا کہ حکومت دفاع کے شعبہ میں میک ان انڈیا مہم پر توجہ دے رہی ہے اور ہم دفاعی حصولی کے تمام شعبہ جات میں اسک و فروغ دے رہے ہیں۔ حکومت نے ٹکنالوجی کے فروغ کیلئے اس شعبہ میں راست بیرونی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کیا ہے ۔