جیوتی شرما، سریلی آواز کی کمسن گلوکارہ

حیدرآباد میں یوں تو کئی فنکار ہیں لیکن جیوتی شرما کا شمار بہت ہی کمسن لیکن غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل گلوکاراؤں میں کیا جاسکتا ہے۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ جیوتی شرما قدیم شہر کے محلہ گھانسی بازار سے تعلق رکھتیں ہیں اور وہ اگروال ہالی اسکول چارکمان کے ہندی میڈیم کی نویں جماعت کی طالبہ ہے لیکن اسے اردو پر کافی عبور حاصل ہے۔ وہ سلیس اردو میں بات کرتی ہیں اور ان کا تلفظ بھی عمدہ ہے۔ ان کے والد گویند شرما میوزیشن ہیں جیوتی نے گلوکاری کا آغاز 6 سال کی عمر میں کیا اور اپنے دادا رتن لال شرما جو ایک ہارمنیم پلیر ہیں اور پچھلے 40 سال سے اس پیشہ سے وابستہ ہیں جیوتی نے انہی کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنی شروع کی اور ان کے دادا جی کے استاد موہن سنگھ سے بھی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا جو ممبئی میں رہتے ہیں۔ جیوتی کو گلوکاری میں ملٹی ٹیلنٹیڈ کہا جاسکتا ہے کیونکہ وہ حمد، نعت، غزل، گیت، بھجن بڑی عمدگی سے پیش کرتی ہیں یہ حمد ’’دنیا میں میری آبرو رکھنا اور نعت ’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکار مدینہ‘‘ رخت انگیز انداز میں پیش کرتی ہیں۔ وہ جب بھی پروگرام پیش کرتی ہیں طبلہ پر ان کے بھائی بھیرولال شرما سنگت دیتے ہیں جیوتی مہدی حسن، لتا منگیشکر، آشا بھونسلے، غلام علی خان، مدھورانی جی، عابدہ پروین، احمد حسین، محمد حسین سے متاثر ہے۔ جیوتی نے حیدرآباد کے کئی ایک پروگرامس کے علاوہ بنگلورو، ممبئی، دلی، ملیشیا کے پروگرامس میں بھی حصہ لیا جیوتی نے کئی ریالٹی شوز میں حصہ لیا جن میں ’’لودل سے‘‘ سنگ دل سے، سارے گاماپا، دی وائس کڈز، رائزنگ لیول 3، میں حصہ لیا اور بہترین مقام حاصل کیا اور ایک کامیاب گلوکارہ بن کر ملک میں اپنے خاندان اور شہر کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ توقع ہے کہ وہ ایک دن ضرور آواز کی دنیا میں اونچی اڑان بھرنے والی ہیں۔ جیوتی نے ایک کنڑ فلم کے گیت کے لئے بھی پلے بیک دیا ہے۔