جیل میں سیلفی کا مقدمہ شہاب الدین ضمانت پر رہا

سیوان (بہار)۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آر جے ڈی کے متنازعہ قائد محمد شہاب الدین کو سیوان جیل کے اندر سیلفی لینے کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اروند کمار سنگھ نے مقدمہ کے سلسلے میں فریقین کے دلائل کی سماعت کرنے کے بعد شہاب الدین کو ضمانت منظور کردی ۔ ان پر مختلف دفعات کے تحت مقدمے دائر کئے گئے ہیں ۔ سیوان ڈیویژنل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ودھو بھردواج نے مفصل پولیس اسٹیشن میں /14 جنوری کو ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ آر جے ڈی کے قائد نے جیل کے اندر اپنی سیلفی فوٹو کھینچی ہے اور اسے سوشیل میڈیا پر شائع کردیا ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر دو رکنی تحقیقاتی ٹیم نے جو ایس ڈی پی او اور ایس ڈی او پر مشتمل تھی ضلع مجسٹریٹ نے انہیں اس مقدمہ میں سزائے قید سنائی تھی ۔