جیل سے فرار ہونے پر 7پاکستانی فوجیوں کے بشمول 10افراد گرفتار

اسلام آباد۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) تین مذہبی قائدین اور 7فوجیوں کو مبینہ طور پر دو دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے ایک 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں کا قاتل ہے جو پاکستان کے علاقہ گلگت ۔ بلتستان کی ایک جیل سے فرار ہوگیا تھا ۔ جیل سے فرار ہونے والوں میں چار قیدی شامل تھے ۔ علاقائی معتمد اعلیٰ سکندر سلطان نے کہا کہ دو قیدی فرار ہوگئے جن میں سے ایک حبیب یا رحمن ننگاپربت پہاڑ پر کوہ پیمائی کرنے والے 10افراد کا قاتل تھا ۔ ایک قیدی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ جب کہ فوجیوں نے فرار ہونے والے افراد پر فائرنگ کردی ۔ گلگت ۔ بلتستان ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے ۔ غیر ملکی کوہ پیما اور ایک پاکستانی گائیڈ اور ایک باورچی ہلاک کردیئے گئے تھے جب کہ نیم فوجی فورسیس کی وردی میں ملبوس بندوق برداروں نے اُن پر فائرنگ کردی تھی ۔ یہ جون 2013ء کا واقعہ ہے ‘ تاہم جیل خانے کے 7ارکان عملہ اور تین مذہبی قائدین کو اس واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ روزنامہ ’ڈان‘ کی خبر کے بموجب پولیس اور دیگر فوجی مفرور مجرموں کی تلاش میں مصروف ہیں ۔جمعہ کی شام انہیں محکمہ سراغ رسانی سے کچھ خبریں وصول ہوئی تھیں ۔فوج اور مفرور ملزمین کے درمیان منوار کے پہاڑی علاقہ میں جھڑپ ہوگئی جس میں ایک ملازم پولیس اور ایک قیدی زخمی ہوا ۔ پولیس نے تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ پولیس کو چند منشیات ‘ کھجور اور دیگر اشیاء دستیاب ہوئیں جو مفرور قیدی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔