جیسلمیر۔10اگست( سیاست ڈاٹ کام) کئی افراد نے جیسلمیر کے مکتیشور مہادیومندر میں اپنے قائد سابق این ڈی اے دور حکومت کے وزیر جسونت سنگھ کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے مہامرتینونجیا یگیا کا اہتمام کیا ہے ۔ جسونت سنگھ کا فوجی ہاسپٹل دہلی میں سرکا آپریشن کیا گیا ہے اور وہ حیات افزاء آلات پر ہیں ۔ جسونت سنگھ کے حامیوں اور بہی خواہوں نے ان کی درازی عمر کیلئے اس یگیا کا اہتمام کیا ہے ۔ صدرنشین جیسلمیر ڈیولپمنٹ بینک پورن سنگھ بھٹّی نے کہاکہ جسونت سنگھ کے بعض حامیوں نے اسی قسم کا یگیا دیہات بیساکھی میں کل بھی کیا تھا ۔ جیسلمیر روٹری کلب کے صدر ماین بھاٹیہ اور بی جے پی کے ایک نوجوان قائد نے اُن کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے علحدہ علحدہ پوجا کی ۔