جیب بُش امریکی صدارتی امیدوار ؟

تالاہاسی ( یو ایس) 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بُش نے آج بالآخر یہ ظاہر کردیا کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات کے اُمیدوار ہوسکتے ہیں اور ہم مزاج ری پبلکنس کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ بُش کے فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنا ہالی ڈے پیغام ٹوئیٹ کرتے ہوئے سابق ری پبلکن صدور کے بالترتیب اور بھائی نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ کے مستقبل اور وائیٹ ہاوس کیلئے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو تھینکس گیونگ تعطیلات میں یکجا ہوئے تھے ۔