کولکتہ ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستانی لڑکیوں میں جہیز کے خلاف شعور بیدار ہورہا ہے ۔ نصف سے زائد لڑکیاں اپنی شادیاں منسوخ کردیں گی اگر ان کے ہونے والے سسرالی رشتہ دار جہیز کا مطالبہ کریں گے ۔ ایک حالیہ سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے ۔ شادی ڈاٹ کام کے سروے میں لڑکیوں سے یہ دریافت کیا گیا کہ اگر ان کے والدین سے جہیز کا مطالبہ کیا گیا تو آپ کیا کریں گی ۔ 51.4 فیصد لڑکیوں نے کہا کہ وہ اپنی شادیاں منسوخ کردیں گی ۔ باقیماندہ 48.6 فیصد خواتین نے بتایا کہ جہیز کے لالچی سسرالی رشتہ داروں کو برسر عام رسوا کریں گی ۔ آن لائن سروے میں 56.80 فیصد تنہا لڑکیوں نے بھی حصہ لیا ۔ جن کی عمر 29 تا 35 سال ہے ۔ جب ہندوستانی لڑکوں سے سوال کیا گیا کہ جہیز مانگنے والوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جائے ۔