جہاز کی غرقابی: مہلوکین کے ورثاء کو معاوضہ

بیجنگ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہفتہ قبل دریائے یانگثری میں جو جہاز غرقاب ہوا تھا اس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے حکام کو اب یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ مہلوکین کے ورثاء جنہوں نے حکومت سے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ شروع کردیا ہے ‘انہیں کیسے باور کروایا جائے کہ وہ محض ایک حادثہ تھا۔ بہر حال اب کوشش یہی کی جارہی ہے کہ تمام مہلوکین کے ارکان خاندان کو مناسب معاوضہ ادا کیا جائے ۔ ہلاکتوں کی تعداد زائد از 100 ہوچکی ہے اور حالیہ دنوں میں چین میں یوں تو آفات سماوی نے بھی کافی تباہی مچائی ہے لیکن حادثات نے بھی چین میں قیمتی زندگیوں کو تلف کیا ۔ اکثر و بیشتر کوئلے کی کانوں میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔