تعطیلات گزارنے، تیراکی، ساحلوں پر سیاحت اور مکھی پالن کی پیشکش
لندن ۔ 5 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ داعش نے امکانی جہادیوں کو راغب کرنے کیلئے پرکشش آن لائین بروشر جاری کیا ہے جس میں جہادی سیاحوں کو جنگ زدہ عراق میں تیراکی ، ساحلوں پر سیر و سیاحت اور مکھی پالن جیسے مشغلوں کی ترغیب دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں مقامی لذیذ غذاؤں کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ جہادی ڈاکٹروں نے ایک نیا بروشر جاری کیا ہے جس میں جہادیوں کو دریائے دجلہ میں غوطے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ کئی افراد پرفضا ساحلوں پر تیراکی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ حتیٰ کہ چند افراد کو مکھی پالن کے ذریعہ شہد جمع کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ عراق کا وہ سوئمنگ پول بھی بتایا گیا ہے جہاں داعش جہادیوں نے ایک پنجرہ میں قید اپنے چار یرغمالیوں کو پنجرہ سمیت غرق کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔