جھیلوں پر سے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے بلدیہ کا منصوبہ

حیدرآباد 25دسمبر (یواین آئی )گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی )نے اس کے حدود کی جھیلوں پر سے غیر مجازقبضوں کو برخواست کرنے اور ملکیت کے تنازعات کے حل کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کردی ہے ۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے احکام جاری کئے ہیں۔جی ایچ ایم سی کے لیک سپرنٹندنٹ اور جی ایچ ایم سی کے چیف انجینئر کی زیرقیادت کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔یہ کمیٹی مختلف پہلووں کا جائزہ لے گی اور حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اراضیات کے پرائیویٹ پٹہ جات اور دیگر اراضیات پر تعمیرات کی اجازت دینے کی خواہش کرتے ہوئے کئی افراد کی جانب سے عرضیاں داخل کی جاتی ہیں ۔یہ کمیٹی ان عرضیوں کا تجزیہ کرے گی اور اس خصوص میں ایک رپورٹ تیارکرے گی۔یہ کمیٹی غیر مجاز قبضوں سے ان جھیلوں کو بچانے کے لئے سفارشات بھی کرے گی۔