l اب ہندستانیوں کے رونگٹھے کسی بات پر کھڑے نہیں ہوتے چاہے گائے کے نام پرقتل ہو یا سچائی کا قتل کیا جائے۔
l نوجوانوں کو بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل سے دور رکھتے ہوئے فرقہ پرستی کو ہوا دی جا رہی ہے۔
l میک ان انڈیا کی بات کرنے والوں نے رافیل معاہدہ میں ترمیم کرتے ہوئے HAL کا کنٹراکٹ امبانی کو دلوایا۔
l اسکل انڈیا کی بات کرتے کرتے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کا کنٹراکٹ چین کو دیا گیا۔
l مسلمانوں کے تعلق سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں اور ان سے اکثریتی طبقہ کو دور کیاجا رہاہے ۔
l انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں ‘ EVMکی بات بعد میں آتی ہے جن علاقوں سے ووٹ کی توقع نہیں ہوتی ان علاقوں میں لوگوں کو نکلنے نہیں دیا جاتا۔
l سسٹم سے زیادہ عوامی شعور اہمیت کا حامل ہے اسی لئے سسٹم میں تبدیلی کیلئے عوامی شعور اجاگر کیا جانا ناگزیر ہے۔
l عوام متحد ہوجائیں تو سیاسی جماعتیں بھی متحد ہونے پر مجبور ہوجائیں گے‘ جس کی مثالیں اب ہندستان میں دیکھی جا رہی ہیں۔
l ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہند اور وزیر فینانس پر بھروسہ کریں لیکن اب یہ قابل اعتماد نہیں رہے ۔
l مودی جی کو ڈرینیج سے نکلنے والی گیاس نظر آتی ہے لیکن اس میں صفائی کیلئے اترنے والے انسان نظر نہیں آتے۔
l ملک کے وسائل کو لوٹنے اور انہیں تباہ کرنے کا کھیل کھیلا جا رہاہے اور معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہوئے انہیں لاپرواہ بنایا جا رہا ہے۔
l ڈاکٹر بی آر امبیڈکرنے کہا تھا کہ ایک شخص ایک ووٹ ‘ ایک ووٹ ایک اقدار ہوتے ہیں لیکن اقدار کھوتے جا رہے ہیں۔
l ڈاکٹر امبیڈکر نے یہ بھی کہا ہے کہ جو تاریخ نہیں جانتا وہ تاریخ نہیں بنا سکتا اسی لئے تاریخ کا مطالعہ کریں۔
l 4سال سے زائد عرصہ کے دوران بولے گئے جھوٹ کو چند الفاظ یا گھنٹوں میں دہراتے ہوئے خلاصہ کیا جانا مشکل ہے۔