حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) سی بی آئی عدالت نے وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات مقدمہ کی سماعت 9فبروری تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں سی بی آئی عدالت نے اس مقدمہ میں تحقیقاتی ایجنسی کی دائر کردہ تیسری چارج شیٹ پر سماعت شروع کی۔ اس مقدمہ میں جگن موہن ریڈی کے علاوہ دیگر ملزمین وجئے سائی ریڈی اور ایودھیا رامی ریڈی عدالت میں پیش ہوئے۔