حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کو ایک اور دھکہ پہونچاتے ہوئے حکومت آندھراپردیش نے آج سرکاری طور پر اعلان کیاکہ اِن کی کمپنی سرسوتی پاور اینڈ انڈسٹریز لمیٹیڈ کو دی گئی مائننگ لیز ختم کردی گئی ہے۔اُس وقت کی راج شیکھر ریڈی حکومت نے مئی 2009 ء میں سرسوتی کمپنی کو 30 سال کی لیز منظور کی تھی۔