جگن کو سی بی آئی عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے کل اُن کے خلاف منفعت کے عوض سرمایہ کاری کے مقدمہ میں ہونے والی سماعت کیلئے آج شخصی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ اِس مقدمہ میں مسٹر جگن موہن ریڈی کلیدی ملزم ہیں۔ اِس عدالت نے جگن کے ایک قریبی مددگار، آڈیٹر اور اِس مقدمہ کے دوسرے ملزز وی وجئے سائی ریڈی کی ایک ایسی ہی درخواست کو قبول کرلیا جو اُنھوں نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ بتاتے ہوئے شخصی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔