جگن پر حملہ واقعہ کی تحقیقات میں تیزی

حملہ آور سے تفتیش پر کئی انکشافات، ملزم کے کال ڈاٹا کا جائزہ
حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ایرپورٹ وائی میں ایس جگن موہن ریڈی پر پیش آئے حملہ کے واقعہ کی تحقیقات اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم ’’ یسٹ‘‘ کے ذریعہ تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ تحقیقات کرنے کے مقصد سے پولیس نے حملہ آور ملزم سرینواس کو پولیس تحویل میں لیا تھا اور اس مدت کے دوران ہی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں اور بالخصوص سرینواس و دیگر افراد کو بھی حراست میں لیکر غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حملہ آور ملزم سرینواس کے کال ڈاٹا کا اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تفصیلی جائزہ لے رہی ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ملزم سرینواس کی پولیس تحویل کی مدت کل ختم ہوجائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ملزم سرینواس نے تفتیش کے دوران کئی ایک ا نکشافات کیئے اور ان تمام کو رپورٹ میں شامل کئے جائیں گے ۔