جگتیال میں گورنمنٹ بوائز جونیر کالج قائم کرنے کا مطالبہ

گرلز جونیر کالج میں بی پی سی گروپ شروع کرنے پر زور ، محمد قمر الدین سے محمد محمود علی افسر کی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد محمود علی افسر چیرمین سنٹرل اتحاد ملت اسلامیہ ہند اور جناب میر کاظم علی صدر مینارٹیز رائٹس فورم تلنگانہ کی قیادت میں ایک وفد تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیرمین جناب محمد قمر الدین سے ملاقات کر کے شہر جگتیال میں گورنمنٹ اردو میڈیم بوائز جونیر کالج کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ جگتیال میں موجود گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلس میں ایم پی سی گروپ متعارف کروانے کی پر زور نمائندگی کی ۔ اس موقع پر اقلیتی قائدین فتح الرحمن ، حبیب الدین طلحہ اور دیگر موجود تھے ۔ اس نمائندگی پر چیرمین اقلیتی کمیشن نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جلد سے جلد بوائز جونیر کالج کے قیام کے لیے مساعی کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اس کے علاوہ جناب محمد قمر الدین نے موجودہ گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلس میں ایم پی سی گروپ کو متعارف کرنے کے لیے بھی اپنی جانب سے بھر پور تعاون کا تیقن دیا ۔۔