جگاریڈی تین دن کیلئے عدالتی تحویل میں

حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) انسانی اسمگلنگ کیس میں گرفتار سنگاریڈی کے سابق کانگریس رکن اسمبلی جگاریڈی کو مارکٹ پولیس نے آج تین دن کی پولیس تحویل میں لے لیا۔ سکندرآباد کورٹ میں پولیس نے درخواست داخل کی تھی جس میں بتایا تھا کہ انسانی اسمگلنگ معاملہ میں جگاریڈی سے مزید پوچھ تاچھ ضروری ہے اور انہیں 10 دن کی پولیس تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے وکیل دفاع اور سرکاری وکیل کے مباحث کے بعد جگاریڈی کو تین دن کی پولیس تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا۔