جوڑوں کے درد اور دیگر امراض کیلئے حجامہ بہترین علاج، دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ، خاتون ڈاکٹرس کی خدمات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ بروز اتوار 23 مارچ (21 قمری تاریخ) کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ اپنے ٹکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ایسی خواتین جو کمر درد، جوڑوں کے درد، گھٹنوں کے درد، پیٹھوں کے اکڑاؤ، امراض نسواں، بے خوابی، ذیابیطس، بلڈ پریشر، عرق النسا ، تھائریڈ میں مبتلا ہو وہ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چاند کی تاریخ کی حدیث حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بہترین دن جس میں تم حجامہ کراسکتے ہو۔ وہ چاند کی 17، 19 ، 21 تاریخ ہے۔ مریضہ سے فی کپ 50 روپئے علیحدہ سے لئے جائیں گے۔ حجامہ کیمپ کے خواہشمند مریض اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر رجسٹریشن کرائیں۔ رجسٹریشن کے اوقات 11 بجے دن تا 4 بجے شام مقرر ہیں۔