حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشنس رکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے جونیر لکچرارس و ڈگری لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے ایک حصہ کے طور پر منعقدہ امتحان ( ٹسٹ ) میں شرکت کیے ہوئے امیدواروں کے نتائج کو قطعیت دے دی گئی ہے اور امیدواروں کو حاصل ہوئے جملہ نشانات اور حاصل ہوئے رینکس جاری کئے گئے ۔ جاری کردہ نتائج تلنگانہ ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشنس رکروٹمنٹ بورڈ کے ویب سائٹ پر مشاہدہ کے لیے رکھے گئے ہیں ۔ مسٹر آر ایس پروین کمار ، صدر نشین تلنگانہ ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشنس رکروٹمنٹ بورڈ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امیدوار فوری طور پر اپنے رینک کارڈز رکروٹمنٹ بورڈ کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لے سکتے ہیں ۔۔